How Thor got his hammer - Scott A. Mellor

13,679,999 views ・ 2019-01-07

TED-Ed


براہ کرم ویڈیو چلانے کے لیے نیچے دیے گئے انگریزی سب ٹائٹلز پر ڈبل کلک کریں۔

Translator: Khalil Ur Rehman Reviewer: Umar Anjum
00:08
Loki the mischief-maker, was writhing uncomfortably in Thor’s iron grip.
0
8034
5280
فتنہ انگیز لوکی، تھور کے آہنی پنجوں کی گرفت میں بے چینی سے تڑپ رہا تھا۔
گزشتہ شب جب باقی دیوتا سو رہے تھے، وہ چپکے سے تھور کی بیوی سف کے پیچھے گیا
00:13
The previous night, while the rest of the gods slept, he’d snuck up on Thor’s wife
1
13314
4610
00:17
Sif and shorn off her beautiful hair.
2
17924
3304
اور اس کے حسین بال کاٹ لیے۔
00:21
It’d seemed like a funny prank at the time,
3
21228
2150
اس وقت تو یہ ایک مزاحیہ سی شرارت لگی،
00:23
but now Thor was about to break every bone in his body.
4
23378
4660
لیکن اب تھور اس کے جسم کی تمام ہڈیاں توڑنے والا تھا۔
00:28
Loki had to think of some way to fix what he’d done.
5
28038
3220
لوکی کو اب اپنی غلطی کا ازالہ کرنے کے لیے کچھ سوچنا تھا۔
00:31
Yet who could replace Sif’s matchless hair, golden like a field of summer wheat?
6
31258
5480
لیکن سف کے گندمی بے مثل سنہری بالوں کا نعم البدل کون لا سکتا تھا؟
00:36
The dwarves! – their legendary smiths could make anything.
7
36738
4200
بونے! – ان کے عظیم آہن گر کوئی بھی چیز بنا سکتے تھے۔
00:40
So Loki rushed to their realm, deep within the mountains of the earth.
8
40938
4390
لہٰذا لوکی جلدی سے انکی سلطنت میں گیا، جو زمین کے پہاڑوں کی گہرائی میں واقع تھی۔
00:45
Even before he arrived, the wily Loki was already scheming
9
45328
4090
وہاں پہنچنے سے پہلے ہی، عیار لوکی منصوبے بنانے لگ گیا
00:49
how he would get the dwarves to do his bidding.
10
49418
3220
کہ وہ کس طرح بونوں سے اپنا کام نکلوا سکتا ہے۔
00:52
He decided that his best bet was to pit two families against each other.
11
52638
5130
اس نے فیصلہ کیا کہ اس کی بہترین چال دو خاندانوں کو ایک دوسرے کے خلاف کرنا ہو گی۔
00:57
He first visited the masterful sons of Ivaldi.
12
57768
3330
وہ سب سے پہلے ایوالڈی کے یکتائے فن بیٹوں سے ملنے گیا۔
01:01
He told them that their rivals, a pair of brothers named Brokk and Eitri,
13
61098
4606
اس نے انہیں بتایا کہ ان کے مخالف، دو بھائیوں کی جوڑی براک اور ایٹری،
01:05
had claimed that they were the best craftsmen in the world
14
65704
3570
نے اس بات کا دعوی کیا ہے کہ وہ دنیا کے سب سے بہترین کاریگر ہیں
01:09
and were determined to prove it in a competition.
15
69274
3210
اور اس بات کو ایک مقابلے میں ثابت کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔
01:12
The rules were that each family had to create three gifts for the gods,
16
72484
4580
اصول یہ طے کیے گئے کہ ہر گھرانے کو دیوتاؤں کے لئے تین تحائف تیار کرنے ہوں گے،
01:17
including, for the Ivaldis, golden hair.
17
77064
3890
جن میں ایوالڈی کے سنہری بال بھی شامل تھے۔
01:20
Then Loki visited Brokk and Eitri, and told them the same thing,
18
80954
4190
پھر لوکی براک اور ایٹری کے پاس گیا اور انہیں یہی بات بتائی،
01:25
only now claiming that the sons of Ivaldi had issued the challenge.
19
85144
4060
اب اس بات کا دعوٰی کرتے ہوئے کہ ایوالڈی کے بیٹوں نے اس مقابلے کے لیے للکارا ہے۔
01:29
But Brokk and Eitri couldn’t be fooled so easily,
20
89204
3570
مگر براک اور ایٹری کو اتنی آسانی سے بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا تھا،
01:32
and only agreed to participate if Loki put his own head on the line.
21
92774
6020
اور وہ صرف تبھی حصہ لینے پر رضامند تھے اگر لوکی اپنے سر کی بازی لگا دے۔
01:38
Literally—if Brokk and Eitri won, Loki would forfeit his head to them.
22
98794
6800
اگر بروک اور ایٹری جیت جاتے ہیں، تو عملاً لوکی اپنا سر ان کے سامنے پیش کر دے گا۔
01:45
Loki had no choice but to agree, and to save himself had to find a way
23
105594
4640
لوکی کے پاس متفق ہونے کے علاوہ کوئی چارہ نہ تھا، اور اپنی جان بچانے کے لئے کوئی راہ
01:50
to make sure the sons of Ivaldi emerged victorious.
24
110234
4010
ڈھونڈنی تھی تاکہ ایوالڈی کے بیٹے فتحیاب ٹھہریں۔
01:54
Both sets of dwarves got to work.
25
114244
2410
بونوں کے دونون جوڑے کام پر لگ گئے۔
01:56
Eitri set Brokk to man the bellows and told him not to stop for any reason,
26
116654
5460
ایٹری نے براک کو دھونکنی چلانے پر لگایا اور تنبیہ کی کہ کسی بھی صورت میں نہ رکے،
02:02
or the treasures would be ruined.
27
122114
2160
ورنہ ان کا خزانہ تباہ ہو جائے گا۔
02:04
Soon a strange black fly flew into the room.
28
124274
3280
جلد ہی ایک سیاہ رنگ کی عجیب سی مکھی کمرے میں اڑتی ہوئی آئی۔
02:07
As a piece of pigskin was placed in the forge, the fly stung Brokk’s hand,
29
127554
4750
جب کہ سور کی کھال کا ایک ٹکڑا بھٹی پر پڑا تھا، مکھی نے براک کے ہاتھ پر کاٹ لیا،
02:12
but he didn’t flinch.
30
132304
1650
مگر وہ ذرا بھی نہ ہلا۔
02:13
Next, while Eitri worked a block of gold, the fly bit Brokk on the neck.
31
133954
4620
اگلی بار جب ایٹری سونے کے ایک ٹکڑے پر کام کر رہا تھا، مکھی نے براک کی گردن پر کاٹا۔
02:18
The dwarf carried on.
32
138574
1540
بونا کام کرتا رہا۔
02:20
Finally, Eitri placed a piece of iron in the furnace.
33
140114
3980
آخرکار، ایٹری نے بھٹی میں لوہے کا ایک ٹکڑا رکھا۔
02:24
This time the fly landed right on Brokk’s eyelid and bit as hard as it could.
34
144094
6350
اس مرتبہ مکھی براک کے پپوٹوں پر اتری اور اس نے اپنی پوری شدت سے اسے کاٹا۔
02:30
And for just a split second, Brokk’s hand left the bellows.
35
150444
4410
اور محض سیکنڈ کے دسویں حصے کے لئے، براک کا ہاتھ دھونکنی سے ہٹ گیا۔
02:34
That’s all it took; their final treasure hadn’t stayed in the fire long enough.
36
154854
4460
بس اتنا ہی کافی تھا، ان کا خزانہ آگ میں مطلوبہ معیاد تک نہ رہا،
02:39
Loki now reappeared in his normal form, overjoyed by their failure,
37
159332
5000
لوکی اب اپنی معمول کی حالت میں آ گیا، وہ اُن کی ناکامی پر بہت مسرور تھا،
02:44
and accompanied the dwarves to present their treasures to the gods.
38
164332
4300
اور بونوں کو ساتھ لیے دیوتاؤں کو ان کے تحائف دینے گیا۔
02:48
First, Loki presented the treasures from the sons of Ivaldi.
39
168632
3880
پہلے لوکی نے ایوالڈی کے بیٹوں کی جانب سے تحائف پیش کیے۔
02:52
Their golden hair bound to Sif’s head and continued to grow,
40
172512
3910
ان کے سنہری بال سف کے سر پر جمے اور اگنا بھی شروع ہو گئے،
02:56
leaving her even more radiant than before.
41
176422
3180
اور وہ پہلے سے بھی زیادہ چمکدار ہو گئے۔
02:59
Next, for Odin the all-father,
42
179602
2020
اگلا تحفہ، سب کے باپ اوڈن کے لئے،
03:01
a magnificent spear that could pierce through anything.
43
181622
4050
ایک عظیم نیزہ تھا جو کسی بھی چیز میں سے گزر سکتا تھا۔
03:05
And finally a small cloth that unfolded into a mighty ship built for Freyr,
44
185672
5991
اور آخر میں ایک چھوٹا کپڑا جو بچھانے پر ایک بہت بڑی کشتی میں تبدیل ہو جاتا،
03:11
god of the harvest.
45
191663
1650
کھیتی کے دیوتا فرائیر کے لئے تھا۔
03:13
Then Brokk presented the treasures made by him and his brother.
46
193313
4120
پھر براک نے اپنے اور اپنے بھائی کے بنائے ہوئے تحائف پیش کیے۔
03:17
For Freyr they’d forged a golden-bristled boar
47
197433
3360
فرائیر کے لئے انھوں نے سنہری بالوں والا ایک سور تیار کیا تھا
03:20
who’d pull Freyr’s chariot across the sky faster than any mount.
48
200793
4780
جو فرائیر کے رتھ کو سب سے زیادہ تیزی سے آسمانوں کے پار لے جا سکتا تھا۔
03:25
For Odin, a golden arm ring which would make eight more identical rings
49
205573
4930
آڈن کے لئے، ایک سونے کا کڑا تیار کیا تھا جو اپنے جیسے آٹھ مزید کڑے بنا دیتا تھا
03:30
on every ninth night.
50
210503
2060
ہر نویں رات کو۔
03:32
And for Thor, a hammer called Mjolnir.
51
212563
3150
اور تھور کے لئے میال نیر نامی ایک ہتھوڑا۔
03:35
Its handle was too short, and Loki smirked at the obvious defect.
52
215713
4050
اس کا دستہ بہت چھوٹا تھا،اور لوکی اس ظاہری نقص پر دل شکن انداز میں مسکرایا۔
03:39
But then Brokk revealed its abilities.
53
219763
3400
مگر پھر براک نے اس کی خصوصیات کو ظاہر کیا۔
03:43
Mjolnir would never shatter, never miss its mark
54
223163
3300
میال نیر نہ کبھی ٹوٹے گا اور نہ ہی کبھی اس کا نشانہ خطا ہو گا
03:46
and always return to Thor’s hand when thrown.
55
226463
3970
اور یہ ہمیشہ تھور کے ہاتھوں میں واپس لوٹے گا پھینکنے کے بعد۔
03:50
Despite the short handle, the gods all agreed this was the finest gift of all.
56
230433
5280
اپنے مختصر دستے کے باوجود دیوتا متفق ہوئے کہ یہ سب سے بہترین تحفہ تھا۔
03:55
Remembering what was at stake, Loki tried to flee, but Thor reached him first.
57
235713
5240
خطرے کو بھانپتے ہوئے لوکی نے بھاگنے کی کوشش کی مگر تھور نے اسے پہلے جا لیا۔
04:00
But before the dwarves could have their due,
58
240967
2880
لیکن اس سے پہلے کہ بونوں کو ان کا حق ملتا،
04:03
clever Loki pointed out that they had won the rights to his head, but not his neck,
59
243847
5210
چالاک لوکی نے کہا کہ ان کا حق صرف اس کے سر پر ہے، اس کی گردن پر نہیں،
لہٰذا اسے کاٹنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔
04:09
and thus had no right to cut it.
60
249057
1880
04:10
All begrudgingly admitted the truth in that, but Brokk would have the last laugh.
61
250941
5000
ان سب نے ہچکچاتے ہوئے اس سچ کو تسلیم کیا، مگر آخری جیت براک ہی کی ہونی تھی۔
04:15
Taking his brother’s awl, he pierced it through Loki’s lips
62
255941
4220
اپنے بھائی کی آر لے کر اس نے لوکی کے ہونٹوں میں گھسیڑ دی
04:20
and sewed his mouth shut,
63
260161
2190
اور اس کے منہ کو سی کر بند کر دیا،
04:22
so the trickster god could no longer spread his malicious deceit.
64
262351
4720
تاکہ چالباز دیوتا پھر کبھی اپنا مکر و فریب نہ پھیلا سکے۔
04:27
Yet the irony was not lost on the gods.
65
267071
3070
تاہم دیوتاؤں پر کیا جانے والا یہ استہزا خالی خولی نہیں تھا،
04:30
For it was Loki’s deceit that had brought them these fine treasures
66
270141
3400
کیونکہ لوکی کے اس فریب نے ان کو بہترین خزانوں سے سرفرازا،
04:33
and given Thor the hammer for which he’s still known today.
67
273541
4070
اور تھور کو اس کا ہتھوڑا ملا جس کی وجہ سے وہ آج بھی مشہور ہے۔
اس ویب سائٹ کے بارے میں

یہ سائٹ آپ کو یوٹیوب ویڈیوز سے متعارف کرائے گی جو انگریزی سیکھنے کے لیے مفید ہیں۔ آپ دیکھیں گے کہ انگریزی اسباق دنیا بھر کے اعلیٰ ترین اساتذہ کے ذریعہ پڑھائے جاتے ہیں۔ وہاں سے ویڈیو چلانے کے لیے ہر ویڈیو پیج پر دکھائے گئے انگریزی سب ٹائٹلز پر ڈبل کلک کریں۔ سب ٹائٹلز ویڈیو پلے بیک کے ساتھ مطابقت پذیر ہوتے ہیں۔ اگر آپ کے کوئی تبصرے یا درخواستیں ہیں، تو براہ کرم اس رابطہ فارم کا استعمال کرتے ہوئے ہم سے رابطہ کریں۔

https://forms.gle/WvT1wiN1qDtmnspy7