How I went from child refugee to international model | Halima Aden

213,705 views ・ 2018-09-20

TED


براہ کرم ویڈیو چلانے کے لیے نیچے دیے گئے انگریزی سب ٹائٹلز پر ڈبل کلک کریں۔

Translator: Afia Anwar Reviewer: Umar Anjum
یہ میں ہوں سات سال کی عمر میں۔
00:13
This is me at age seven.
0
13592
2217
00:17
And this is also me.
1
17839
1698
اور یہ بھی میں ہوں۔
00:21
(Applause and cheering)
2
21160
3661
(تالیاں اور خوشی کے نعرے)
00:24
To be standing here in Kakuma refugee camp feels so surreal,
3
24845
4346
یہاں کاکوما پناہ گزین کیمپ میں کھڑے ہونا بہت غیرحقیقی محسوس ہو رہا ہے،
00:29
and I'm overcome with so much emotion.
4
29215
2461
اور میں جذبات سے مغلوب ہوں۔
00:32
These very grounds are where I was born
5
32255
2003
بالکل یہی میدان ہیں جہاں میں پیدا ہوئی
00:34
and spent the first seven years of my life.
6
34282
2177
اور اپنی زندگی کے پہلے سات سال گزارے۔
00:37
I think many people are surprised to hear
7
37878
2080
میرا خیال ہے کہ بہت لوگ یہ سن کر حیران ہیں
00:39
that I had a great upbringing here at Kakuma.
8
39982
2529
کہ یہاں کاکوما میں میری بہت اچھی پرورش ہوئی۔
00:43
But I was happy,
9
43250
1249
مگر میں خوش تھی،
00:44
I was smart, I had friends
10
44523
2466
میں ہوشیار تھی، میرے دوست تھے
00:47
and above all, I had hope for a brighter future.
11
47013
2895
اور سب سے بڑھ کر، مجھے روشن مستقبل کی امید تھی۔
00:50
That's not to say that we didn't have our obstacles.
12
50842
3079
کہنے کا یہ مطلب نہیں کہ ہمارے لیے رکاوٹیں نہیں تھیں۔
00:53
I mean, boy were there struggles.
13
53945
1631
کیا کہوں، کیسی کیسی مشکلات تھیں۔
00:55
I would sometimes get sick with malaria
14
55600
2490
کبھی کبھار مجھے ملیریا ہو جاتا تھا
00:58
and didn't always know where our next meal would come from.
15
58114
3458
اور ہمیشہ معلوم نہیں ہوتا تھا کہ ہمارا اگلا کھانا کہاں سے آئے گا۔
01:01
But the sense of community that is here in Kakuma
16
61596
3426
مگر جو بھائی چارے کا احساس یہاں کاکوما میں ہے
01:05
and the pride that everyone here possesses
17
65046
2445
اور وہ فخر جس کے یہاں سب مالک ہیں
01:07
is simply unparalleled.
18
67515
1959
وہ بے مثال ہے۔
01:11
When I was younger, I remember conflicts breaking out.
19
71716
3055
جب میں چھوٹی تھی، مجھے جھگڑوں کا اچانک شروع ہو جانا یاد ہے۔
01:15
That tends to happen when people come from different backgrounds
20
75155
3259
ایسا عام طور پر ہوتا ہے جب لوگ مختلف پس منظر سے آتے ہیں
01:18
and don't speak the same language.
21
78438
1864
اور ایک زبان نہیں بولتے۔
01:20
Eventually, Swahili --
22
80326
1281
آخرکار، سواحلی --
01:21
the main language here --
23
81631
1239
یہاں کی مرکزی زبان --
01:22
became our common ground.
24
82894
1202
ہماری دلیلِ مشترک بنی۔
01:24
I made friends with the kids at the camp
25
84867
1928
میں نے کیمپ میں موجود بچوں سے دوستی کی
01:26
and even started embracing some of their cultures,
26
86819
2683
اور کسی حد تک ان کی ثقافت کو بھی اپنانا شروع کیا،
01:29
celebrating holidays like Christmas even though I was raised Muslim.
27
89526
3646
کرسمس جیسے تہوار منانا، اگرچہ میری پرورش مسلمان کے طور پر کی گئی تھی۔
01:33
The other kids would embrace my culture as well,
28
93772
2690
دوسرے بچے بھی میری ثقافت کو اپناتے تھے،
01:36
sometimes even praying right alongside me.
29
96486
2425
کبھی کبھار تو میرے ساتھ نماز بھی ادا کرتے تھے۔
01:39
It was easy, as children, to come together,
30
99943
2718
بچے ہونے کے ناطے، اکٹھا ہونا آسان تھا،
01:42
blend all of our beliefs
31
102685
1452
اپنے سب عقائد کو ملا کر
01:44
to form our own unique, multicultural environment.
32
104161
3455
اپنا منفرد کثیرالثقافتی ماحول بنانا۔
میرا نام حلیمہ ادن ہے
01:49
My name is Halima Aden
33
109258
1718
01:51
and I'm a black, Muslim, Somali-American from Kenya.
34
111000
3680
میں ایک سیاہ فام، کینیا سے تعلق رکھنے والی صومالی-امریکی مسلمان ہوں۔
01:56
(Applause)
35
116030
2958
(تالیاں)
01:59
Some have called me a trailblazer --
36
119012
2267
کچھ لوگوں نے کہا میں بنیاد ڈالنے والی ہوں --
02:01
I was the first Muslim homecoming queen at my high school,
37
121303
3019
میں اپنے ہائی سکول کی پہلی مسلمان "ہوم کمنگ" ملکہ تھی،
02:04
the first Somali student senator at my college
38
124346
2763
اپنے کالج کی پہلی صومالی طالب علم سینیٹر
02:07
and the first hijab-wearing woman in many places,
39
127133
2807
اور بہت سی جگہوں پر پہلی حجاب پہننے والی خاتون تھی،
02:09
like the Miss Minnesota USA beauty pageant,
40
129964
2971
جیسے مِس مینیسوٹا امریکہ کا مقابلہ حسن،
02:12
the runways of Milan and New York Fashion Weeks
41
132959
3059
مِلان اور نیویارک فیشن ویک کے رن وے پر
02:16
and even on the historic cover of British "Vogue."
42
136042
3038
اور یہاں تک کہ برطانوی رسالہ "ووگ" کے تاریخی سروق پر بھی۔
02:19
As you can see,
43
139778
1150
جیسے آپ دیکھ سکتے ہیں،
02:21
I'm not afraid to be the first, to step out on my own,
44
141730
3119
میں خوفزدہ نہیں ہوں پہل کرنے میں، خود سے قدم آگے بڑھانے میں،
02:24
to take risks and seek change,
45
144873
1596
خدشات مول لینے اور تبدیلی کے لیے،
02:26
because that's what being a minority is about.
46
146493
2501
کیونکہ اقلیت ہونا یہی تو ہے۔
02:29
It's about using yourself as a vessel to create change
47
149018
2921
یہ اپنی ذات کو استعمال کرنا ہے تبدیلی لانے کے لیے
02:31
and being a human representation for the power of diversity.
48
151963
4513
اور تنوع کی طاقت کی انسانی شبیہ بننا ہے۔
02:36
And now I use my platform to spread an important message of acceptance.
49
156500
4032
اور اب میں اپنے مقام کو قبولیت کا اہم پیغام پھیلانے کے لیے استعمال کرتی ہوں۔
02:42
But it hasn't always been easy.
50
162472
1620
لیکن یہ ہمیشہ سے آسان نہیں رہا۔
02:44
When we first arrived to the United States and made St. Louis, Missouri home,
51
164726
3809
جب ہم پہلی بار امریکہ آئے اور سینٹ لوئس، مِسوری کو اپنا گھر بنایا،
02:49
I remember asking my mom, "Is this really America?"
52
169464
3963
مجھے یاد ہے میں نے اپنی والدہ سے پوچھا، "کیا یہ واقعی امریکہ ہے؟"
02:54
There were things that were sadly familiar,
53
174194
2874
کچھ چیزیں افسوسناک طور پرجانی پہچانی تھیں،
02:57
like hearing gunshots at night
54
177092
1522
جیسے رات کو گولیوں کی آوازیں
02:58
and the streets looking impoverished.
55
178638
1828
اور گلیوں میں دکھائی دینے والی مفلسی۔
03:01
But there were things that were also very different.
56
181328
2836
مگر کچھ چیزیں بہت مختلف بھی تھیں۔
03:04
Like when I started first grade,
57
184188
1688
جیسے جب میں نے پہلی جماعت شروع کی،
03:05
I noticed how the kids played in groups.
58
185900
2108
میں نے دیکھا کہ کیسے بچے گروہ بنا کر کھیلتے ہیں۔
03:08
In America, we call them "cliques."
59
188032
2126
امریکہ میں، ہم انہیں "منڈلیاں" کہتے ہیں۔
03:10
Back here, we all played together.
60
190182
2235
یہاں پر ہم سب اکھٹے کھیلتے تھے۔
03:13
Gender didn't matter,
61
193024
1571
جنسی فرق کے بغیر،
03:14
and race most certainly never mattered.
62
194619
2145
اور یقینی طور پر نسلی فرق کے بغیر۔
03:17
I remember asking myself,
63
197246
2159
مجھے خود سے پوچھنا یاد ہے،
03:19
"Why don't they understand Swahili?
64
199429
1912
"ان کو سواحلی کیوں سمجھ نہیں آتی؟
03:21
Swahili is the language that brings people together."
65
201653
2939
سواحلی وہ زبان ہے جو لوگوں کو قریب لاتی ہے۔"
03:26
To make matters worse,
66
206605
1182
حالات کی ستم ظریفی کہ،
03:27
the school I was enrolled in didn't have an English immersion program.
67
207811
3702
جس سکول میں میرا داخلہ ہوا وہاں انگریزی سکھانے والا پروگرام نہیں تھا۔
03:32
So everyday I would get up,
68
212033
2192
لہٰذا میں روزانہ اٹھتی،
03:34
go to school, sit in my desk
69
214249
2095
سکول جاتی، اپنے ڈیسک پر بیٹھتی
03:36
and never learn a thing.
70
216368
1217
اور ایک لفظ نہ سیکھتی۔
03:38
This is when I started losing hope,
71
218773
1997
اس موقع پر میں نے مایوس ہونا شروع کر دیا،
03:40
and I wanted nothing more than return to Kakuma,
72
220794
3082
اور میری سب سے بڑی خواہش کاکوما واپس جانا تھی،
03:43
a refugee camp.
73
223900
1156
ایک پناہ گزین کیمپ میں۔
03:47
Soon, my mother learned that many Somalis found refuge
74
227838
2909
جلد ہی میری والدہ کو پتہ چلا کہ کئی صومالیوں کو پناہ ملی ہے
03:50
in a small town in Minnesota.
75
230771
1942
مینیسوٹا کے ایک چھوٹے قصبے میں۔
03:53
So when I was eight, we moved to Minnesota.
76
233113
2770
تو جب میں آٹھ سال کی تھی، ہم مینیسوٹا آ گئے۔
03:57
My life changed as I met other students who spoke Somali,
77
237326
4114
میری زندگی تبدیل ہوئی، جب میں دوسرے طالب علموں سے ملی جو صومالی بولتے تھے،
04:01
attended a school that had an English immersion program
78
241464
3255
ایسے سکول میں گئی جہاں انگریزی سکھانے والا پروگرام تھا
04:04
and found teachers that would go above and beyond,
79
244743
2739
اور ایسے اساتذہ ملے جو حد سے بڑھ کر مدد کرتے تھے،
04:07
staying there after school hours and lunch breaks,
80
247506
2650
سکول کے اوقات کے بعد اور کھانے کے وقفے کے دوران ٹھہرتے،
04:10
dedicated to helping me find success in the classroom.
81
250180
3126
کلاس میں میری کامیابی کے لیے خود کو وقف کیے ہوئے۔
04:14
Being a child refugee has taught me that one could be stripped of everything:
82
254427
4905
پناہ گزین بچی ہونے نے مجھے سکھایا کہ انسان ہر چیز سے محروم ہو سکتا ہے:
04:19
food, shelter, clean drinking water,
83
259356
2944
کھانا، چھت، پینے کا صاف پانی،
04:22
even friendship,
84
262324
1589
حتٰی کہ دوستی سے بھی،
04:23
but the one thing that no one could ever take away from you
85
263937
3079
لیکن وہ ایک چیز جو کوئی آپ سے چھین نہیں سکتا
04:27
is your education.
86
267040
1331
وہ آپ کی تعلیم ہے۔
04:28
So I made studying my top priority
87
268778
2755
لہٰذا میں نے پڑھائی کو اپنی پہلی ترجیح بنا لیا
04:31
and soon started flourishing within the classroom.
88
271557
2548
اور جلد ہی کلاس میں آگے بڑھنے لگی۔
04:36
As I grew older, I became more aware of others
89
276154
3227
جیسے میں بڑی ہوئی، مجھے دوسروں کے بارے میں زیادہ آگاہی ہوئی
04:39
and how they viewed my race and background.
90
279405
2407
اور یہ کہ وہ میرے پس منظر اور نسل کو کیسے دیکھتے ہیں۔
04:42
Specifically, when I started wearing the head scarf known as a hijab.
91
282303
3367
خاص طور پر جب میں نے سر ڈھانپنا شروع کیا، جسے حجاب کہتے ہیں۔
04:46
When I first started wearing it, I was excited.
92
286665
2653
جب میں نے اسے پہننا شروع کیا، تو میں پر جوش تھی۔
04:49
I remember admiring my mother's, and I wanted to emulate her beauty.
93
289342
4689
میں اپنی والدہ کے حجاب کی تعریف کرتی تھی اور انکی خوبصورتی کی تقلید کرنا چاہتی تھی۔
04:54
But when I started middle school,
94
294055
2237
لیکن جب میں نے مڈل سکول شروع کیا،
04:56
the students teased me about not having hair,
95
296316
2776
طالب علم مجھے تنگ کرتے تھے کہ میرے بال نہیں ہیں،
04:59
so to prove them wrong,
96
299116
1610
لہٰذا ان کو غلط ثابت کرنے کے لیے،
05:00
I started showing them my hair --
97
300750
2443
میں ان کو اپنے بال دکھانے لگی --
05:03
something that goes against my beliefs, but something I felt pressured to do.
98
303217
4104
اگرچہ یہ میرے عقائد کے خلاف تھا، مگر میں نے دباؤ میں آ کر ایسا کیا۔
05:07
I wanted so badly to fit in at the time.
99
307943
2364
اس وقت میں شدّت سے گُھل ملِ جانا چاہتی تھی۔
05:12
When I reflect on the issues of race, religion, identity,
100
312620
5039
جب میں مذہب، نسل اور شناخت کے مسائل پر غور کرتی ہوں
05:17
a lot of painful memories come to mind.
101
317683
2306
تو بہت سی نکلیف دہ یادیں ذہن میں آتی ہیں۔
05:20
It would be easy for me to blame those of another culture
102
320644
3290
میرے لیے یہ آسان ہو گا کہ میں دوسری ثقافت والوں پر الزام لگاوں
05:23
for making me feel the pain I felt,
103
323958
2726
اس تکلیف کے لیے جو میں نے محسوس کی،
05:26
but when I think deeper,
104
326708
1413
مگر جب میں گہرائی میں سوچوں،
05:28
I also recognize that the most impactful,
105
328145
2904
تو میں یہ بھی تسلیم کرتی ہوں کہ سب سے زیادہ پر اثر،
05:31
positive, life-changing events that have happened to me
106
331073
3508
مثبت، زندگی بدل دینے والے واقعات جو میرے ساتھ پیش آئے
05:34
are thanks to those people who are different than me.
107
334605
2619
وہ ان لوگوں کی مرہونِ منت ہیں جو مجھ سے مختلف ہیں۔
05:38
It was at this moment that I decided to step outside of my comfort zone
108
338600
3659
اس موقع پر میں نے فیصلہ کیا کہ مجھے خود کو مشکل میں ڈالنا ہے
05:42
and compete in a pageant wearing a hijab and burkini.
109
342283
3154
اور ایک مقابلہ حسن میں حجاب اور برقینی پہن کر حصہ لینا ہے۔
05:46
I saw it as an opportunity to be a voice for women
110
346422
3097
میں نے اس کو خواتین کے لیے ایک موقع کے طور پر دیکھا
05:49
who, like myself, had felt underrepresented.
111
349543
2532
جن کی نمائندگی میری طرح کم ہے۔
05:53
And although I didn't capture the crown,
112
353767
2057
اور اگرچہ میں نے مقابلے کا تاج نہیں جیتا،
05:55
that experience opened so many doors for me.
113
355848
2451
اس تجربے نے میرے لیے بہت سے دروازے کھول دیے۔
05:58
I was receiving emails and messages from women all over the world,
114
358952
3991
مجھے دنیا بھر سے خواتین کے پیغامات اور ای ۔ میلز موصول ہو رہی تھیں،
06:02
telling me that I've inspired them by simply staying true to myself.
115
362967
4191
جو مجھے بتا رہی تھیں کہ میں نے اپنی سچائی کو اپنا کر ان کو متاثر کیا ہے۔
دیگر "پہلے" آتے رہے۔
06:08
The other "firsts" kept coming.
116
368107
1946
06:10
I was invited to New York City by fashion icon Carine Roitfeld
117
370763
4741
مجھے فیشن گُرو کیتھرین روئٹفیلڈ نے نیویارک آنے کی دعوت دی
06:15
to shoot my very first editorial.
118
375528
2223
میرے پہلے اداریے کی عکسبندی کے لیے۔
06:18
It was around this time that I became the first hijab-wearing model,
119
378212
3564
یہ اسی وقت کی بات ہے جب میں پہلی حجاب پہننے والی ماڈل بنی،
06:21
and in my first year,
120
381800
1544
اور اپنے پہلے سال میں،
06:23
I graced the covers of nine fashion magazines.
121
383368
3278
میں نے نو فیشن رسالوں کے سروق کو زینت بخشی۔
06:27
It was a whirlwind, to say the least.
122
387210
2757
یہ ہوا کے طوفان سے کم نہ تھا۔
06:29
But with all the overnight success,
123
389991
2369
لیکن راتوں رات ملنے والی کامیابی کے ساتھ،
06:32
there was one thing that remained constant --
124
392384
2920
ایک چیز تھی جو مستقل رہی --
06:35
the thought that this could be what brings me back here to Kakuma,
125
395328
3787
وہ یہ سوچ تھی کہ شاید یہی چیز مجھے کاکوما واپس لائے،
06:39
the place that I call home.
126
399139
1634
وہ جگہ جسے میں گھر کہتی ہوں۔
06:42
And just a few months ago, something incredible happened to me.
127
402780
4197
اور صرف چند ماہ پہلے، میرے ساتھ ایک ناقابل یقین واقعہ پیش آیا۔
06:47
I was in New York City, on a photo shoot,
128
407767
2643
میں ایک فوٹو شوٹ کے لیے نیویارک میں تھی،
06:50
when I met South Sudanese model Adut Akech,
129
410434
3049
جب میری ملاقات جنوبی سوڈان کی ماڈل ادت اخیچ سے ہوئی۔
06:53
who also happened to be born right here in Kakuma.
130
413507
3121
جس کی پیدائش بھی یہاں کاکوما میں ہوئی تھی۔
یہ واقعہ اپنے آپ میں امید کی تعریف ہے۔
06:58
That experience in itself is the definition of hope.
131
418163
3727
07:02
I mean, just imagine:
132
422399
1940
میرا مطلب، آپ صرف تصور کریں:
07:04
two girls born in the same refugee camp,
133
424363
3642
ایک ہی پناہ گزین کیمپ میں پیدا ہونے والی دو لڑکیاں،
07:08
reunited for the first time on the cover of British "Vogue."
134
428029
3942
بچھڑنے کے بعد پہلی بار برطانوی "ووگ" کے سروق پر دوبارہ اکٹھی ہوئیں۔
07:12
(Applause and cheering)
135
432557
5532
(تالیاں اور خوشی کے نعرے)
07:18
I was given the distinct pleasure of partnering up with UNICEF,
136
438740
3763
مجھے یونیسف کے ساتھ اشتراک کا منفرد اعزاز دیا گیا،
07:22
knowing firsthand the work that they do for children in need.
137
442527
3623
اس کام کو براہ راست جانتے ہوئے جو وہ ضرورت مند بچوں کے لیے کرتے ہیں۔
07:27
And I want you to remember
138
447286
1660
اور میں چایتی ہوں آپ یاد رکھیں
07:28
that although the children here may be refugees,
139
448970
3006
کہ اگرچہ یہاں موجود بچے پناہ گزین ہیں،
07:33
they are children.
140
453016
1897
وہ بچے ہیں۔
07:35
They deserve every opportunity to flourish, to hope, to dream --
141
455230
5095
وہ مستحق ہیں ان تمام موقعوں کے، کہ وہ پھلیں پھولیں، امید رکھیں، خواب دیکھیں --
07:41
to be successful.
142
461114
1628
کامیاب ہونے کے۔
07:44
My story began right here in Kakuma refugee camp,
143
464522
4711
میری کہانی بالکل یہاں کاکوما پناہ گزین کیمپ میں شروع ہوئی،
07:49
a place of hope.
144
469257
1754
امید کی ایک جگہ۔
07:51
Thank you.
145
471501
1151
شکریہ۔
07:52
(Applause)
146
472676
4585
(تالیاں)
اس ویب سائٹ کے بارے میں

یہ سائٹ آپ کو یوٹیوب ویڈیوز سے متعارف کرائے گی جو انگریزی سیکھنے کے لیے مفید ہیں۔ آپ دیکھیں گے کہ انگریزی اسباق دنیا بھر کے اعلیٰ ترین اساتذہ کے ذریعہ پڑھائے جاتے ہیں۔ وہاں سے ویڈیو چلانے کے لیے ہر ویڈیو پیج پر دکھائے گئے انگریزی سب ٹائٹلز پر ڈبل کلک کریں۔ سب ٹائٹلز ویڈیو پلے بیک کے ساتھ مطابقت پذیر ہوتے ہیں۔ اگر آپ کے کوئی تبصرے یا درخواستیں ہیں، تو براہ کرم اس رابطہ فارم کا استعمال کرتے ہوئے ہم سے رابطہ کریں۔

https://forms.gle/WvT1wiN1qDtmnspy7