"Good" and "bad" are incomplete stories we tell ourselves | Heather Lanier

185,376 views ・ 2018-01-19

TED


براہ کرم ویڈیو چلانے کے لیے نیچے دیے گئے انگریزی سب ٹائٹلز پر ڈبل کلک کریں۔

Translator: Azka Zia Reviewer: Umar Anjum
00:12
There's an ancient parable about a farmer who lost his horse.
0
12900
4091
ایک قدیم حکایت ہے جس میں ایک کسان کا گھوڑا گم ہو جاتا ہے۔
00:17
And neighbors came over to say, "Oh, that's too bad."
1
17015
3374
اور پڑوسی آ کر کہتے ہیں، "یہ بہت برا ہوا"۔
00:20
And the farmer said, "Good or bad, hard to say."
2
20413
3369
تو کسان کہتا ہے، " اچھا ہوا یا برا یہ کہنا مشکل ہے۔"
00:24
Days later, the horse returns and brings with it seven wild horses.
3
24649
5510
کافی دنوں بعد وہ گھوڑا واپس آ جاتا ہے اور اپنے ساتھ مزید سات جنگلی گھوڑے لاتا ہے۔
00:30
And neighbors come over to say, "Oh, that's so good!"
4
30183
3617
پڑوسی آ کر کہتے ہیں، "یہ تو بہت اچھا ہوا۔"
00:33
And the farmer just shrugs and says, "Good or bad, hard to say."
5
33824
5105
لیکن کسان محض کندھے اچکاتے ہوئے کہتا " اچھا ہوا یا برا یہ کہنا مشکل ہے۔"
00:39
The next day, the farmer's son rides one of the wild horses,
6
39579
4072
اگلے دن کسان کا بیٹا ان جنگلی گھوڑوں میں سے ایک پر سواری کرتا ہے،
00:43
is thrown off and breaks his leg.
7
43675
2486
اور گھوڑے سے گر کر اپنی ٹانگ تڑوا بیٹھتا ہے۔
00:46
And the neighbors say, "Oh, that's terrible luck."
8
46185
3305
اور پڑوسی کہتے ہیں، "یہ تو بڑی بد قسمتی ہوئی۔"
00:49
And the farmer says, "Good or bad, hard to say."
9
49514
4107
لیکن کسان کہتا ہے، " اچھا ہوا یا برا یہ کہنا مشکل ہے۔"
00:54
Eventually, officers come knocking on people's doors,
10
54587
2671
آخر کار، حکومتی اہلکار آتے ہیں اور گھر گھر جاتے ہیں،
00:57
looking for men to draft for an army,
11
57282
2659
تاکہ مردوں کو فوج میں بھرتی کر سکیں۔
00:59
and they see the farmer's son and his leg and they pass him by.
12
59965
3573
وہ کسان کے بیٹے کی ٹوٹی ہوئی ٹانگ دیکھتے ہیں اور اسے چھوڑ دیتے ہیں۔
01:03
And neighbors say, "Ooh, that's great luck!"
13
63562
2556
پڑوسی کہتے ہیں، " یہ تو بہت ہی اچھا ہوا!"
01:06
And the farmer says, "Good or bad, hard to say."
14
66142
4488
کسان کہتا ہے، " اچھا ہوا یا برا یہ کہنا مشکل ہے۔"
01:11
I first heard this story 20 years ago,
15
71136
2447
میں نے یہ کہانی پہلی مرتبہ بیس سال پہلے سنی تھی،
01:13
and I have since applied it 100 times.
16
73607
2587
اور تب سے میں نے اسے سینکڑوں دفعہ لاگو کیا ہے۔
01:16
Didn't get the job I wanted:
17
76218
1925
اپنی پسند کی نوکری نہیں ملی:
01:18
good or bad, hard to say.
18
78734
1409
اچھا ہوا یا برا، کہنا مشکل ہے۔
01:20
Got the job I wanted:
19
80905
2369
اپنی پسند کی نوکری مل گئی:
01:23
good or bad, hard to say.
20
83298
2127
اچھا ہوا یا برا، یہ کہنا مشکل ہے۔
01:25
To me, the story is not about looking on the bright side
21
85972
3254
میرے لیے اس کہانی کا مقصد روشن پہلو دیکھنا نہیں ہے
01:29
or waiting to see how things turn out.
22
89250
2386
یا یہ کہ چیزوں کے کیا نتائج نکلتے ہیں۔
01:32
It's about how eager we can be to label a situation,
23
92055
3683
یہ اس بارے میں ہے کہ ہم کسی صورتحال کو کوئی نام دینے کے لیے کتنے مشتاق ہیں،
01:35
to put concrete around it by judging it.
24
95762
2782
کتنی جلدی ہم اسے ٹھوس قرار دے دیتے ہیں۔
01:38
But reality is much more fluid,
25
98901
3067
لیکن حقیقت اتنی ٹھوس نہیں ہوتی،
01:41
and good and bad are often incomplete stories that we tell ourselves.
26
101992
4846
اور اچھی اور بری کہانیاں جو ہم اپنے آپ کو سناتے ہیں اکثر نا مکمل ہوتی ہیں۔
01:46
The parable has been my warning
27
106862
2390
یہ حکایت میرے لیے ایک تنبیہ ہے
01:49
that by gripping tightly to the story of good or bad,
28
109276
3624
کہ اچھائی اور برائی کی ان کہانیوں پر مضبوط یقین رکھنے سے،
01:52
I close down my ability to truly see a situation.
29
112924
3754
میں حقیقی صورتحال کو دیکھنے کی صلاحیت کھو دیتی ہوں۔
01:56
I learn more when I proceed and loosen my grip
30
116702
3610
میں زیادہ سیکھتی ہوں جب میں آگے بڑھ کر ان کہانیوں پر اپنا یقین کم کرتی ہوں
02:00
and proceed openly with curiosity and wonder.
31
120336
3298
تجسس اور حیرت کے ساتھ کھل کر آگے بڑھتی ہوں۔
02:04
But seven years ago,
32
124415
2634
لیکن سات سل پہلے،
02:07
when I was pregnant with my first child,
33
127073
2099
جب میرے پہلے بچے کی پیدائش متوقع تھی،
02:09
I completely forgot this lesson.
34
129196
2820
میں نے اس سبق کو یکسر فراموش کر دیا۔
02:12
I believed I knew wholeheartedly what was good.
35
132471
3149
مجے یقین تھا کہ میں دل و جان سے جانتی ہوں کہ اچھا کیا ہے۔
02:15
When it came to having kids,
36
135644
1709
جب بچوں کے ہونے کی بات آئی،
02:17
I thought that good was some version of a superbaby,
37
137377
3512
میں سمجھتی تھی کہ آپ کا بچہ بہت شاندار ہونا چاہیے،
02:20
some ultrahealthy human who possessed not a single flaw
38
140913
3964
بہترین صحت کا حامل جس میں کوئی ایک بھی نقص نہ ہو
02:24
and would practically wear a cape flying into her superhero future.
39
144901
4749
جو عملی طور پر کوئی قبا پہنے ہوئے اپنے شاندار مستقبل کی طرف بڑھے۔
02:29
I took DHA pills to ensure that my baby had a super-high-functioning,
40
149674
4747
میں نے ڈی ایچ اے نامی گولیاں کھائیں تاکہ میرے بچے کے تمام نظام ٹھیک ٹھیک کام کریں،
02:34
supersmart brain,
41
154445
1285
وہ ذہین و فطین ہو،
02:35
and I ate mostly organic food,
42
155754
2673
میں نے زیادہ تر دیسی خوراک کھائی،
02:38
and I trained for a medication-free labor,
43
158451
2555
اور میں نے ادویات کے بغیر پیدائش کی تربیت بھی لی،
02:41
and I did many other things
44
161030
1821
اور میں نے دیگر بہت سی مختلف کام کیے
02:42
because I thought these things would help me make not just a good baby,
45
162875
4226
کیونکہ میں سمجھتی تھی کہ یہ چزیں میرے بچے کو اچھا بنانے میں مدد کریں گی،
02:47
but the best baby possible.
46
167125
2465
نہ صرف اچھا بلکہ بہترین جو ممکن ہو سکتا ہے۔
02:50
When my daughter Fiona was born, she weighed 4 pounds, 12 ounces,
47
170693
4689
لیکن جب میری بیٹی فیونا پیدا ہوئی تو اس کا وزن چار پاؤنڈ، بارہ اونس تھا۔
02:55
or 2.15 kilograms.
48
175406
2776
یا ڈھائی کلو۔
02:58
The pediatrician said there were only two possible explanations
49
178514
3892
ماہرِ امراض اطفال نے کہا کہ صرف دو ممکنہ وضاحتیں ہو سکتی ہیں
03:02
for her tiny size.
50
182430
1618
اس کے اتنے کم وزن کی۔
03:04
"Either," he said, "it's bad seed,"
51
184072
3085
"یا تو بیج برا تھا" اس نے کہا،
03:07
"or it's bad soil."
52
187744
1619
"یا پھر زمین بری تھی۔"
03:09
And I wasn't so tired from labor to lose the thread of his logic:
53
189773
4843
میں پیدائش کی تکلیف سے اتنی بھی تھکی ہوئی نہیں تھی کہ اس بات کا مطلب نہ سمجھ پاتی:
03:14
my newborn, according to the doctor,
54
194640
2295
ڈاکٹر کے مطابق میرا نومولود بچہ،
03:16
was a bad plant.
55
196959
1694
ایک خراب پودا تھا۔
03:19
Eventually, I learned that my daughter had an ultra-rare chromosomal condition
56
199873
4259
آخر کار مجھے معلوم ہوا کہ میری بیٹی کو ایک غیر معمولی اور نایاب کروموسوم کی بیماری ہے
03:24
called Wolf-Hirschhorn syndrome.
57
204156
2016
جسے وولف ہرژیورن کا مرض کہتے ہیں۔
03:26
She was missing a chunk of her fourth chromosome.
58
206196
3204
اس کے چوتھے کروموسوم کا ایک حصہ غائب تھا۔
03:29
And although my daughter was good --
59
209830
3185
اور اگرچہ میری بیٹی اچھی تھی --
03:33
she was alive,
60
213039
1357
زندہ تھی،
03:34
and she had brand new baby skin
61
214420
2057
اور اس کی بالکل نئے بچوں جیسی جلد تھی
03:36
and the most aware onyx eyes --
62
216501
3443
اور سب سے بڑھ کر رنگارنگ آنکھیں تھی --
03:39
I also learned that people with her syndrome
63
219968
2120
مجھے یہ بھی معلوم ہوا کہ اس بیماری کے شکار لوگ
03:42
have significant developmental delays and disabilities.
64
222112
3294
نشو و نما میں تاخیر اور معذوری کی تکلیف جھیلتے ہیں۔
03:45
Some never learn to walk or talk.
65
225430
2804
کچھ کبھی بھی چلنا یا بولنا نہیں سیکھ پاتے۔
03:48
I did not have the equanimity of the farmer.
66
228747
3405
میرے پاس کسان جیسا صبر و تحمل نہیں تھا۔
03:52
The situation looked unequivocally bad to me.
67
232176
3977
میرے لیے یہ صورتحال واضح طور پر بری تھی۔
03:56
But here's where the parable is so useful,
68
236177
3227
لیکن یہاں پر یہ حکایت بہت مفید ہے،
03:59
because for weeks after her diagnosis, I felt gripped by despair,
69
239428
5001
کیونکہ اس کی تشخیص کے ہفتوں بعد تک میں نا امیدی میں جکڑی رہی،
04:04
locked in the story that all of this was tragic.
70
244453
3816
یہ یقین کیے ہوئے تھی کہ یہ سب بہت المناک ہے۔
04:08
Reality, though -- thankfully -- is much more fluid,
71
248293
3765
لیکن، حقیقت -- شکر ہے -- بہت متغیّر ہوتی ہے،
04:12
and it has much more to teach.
72
252082
2590
اور اس سے بہت کچھ سیکھنے کو بھی ملتا ہے۔
04:15
As I started to get to know this mysterious person who was my kid,
73
255413
4767
جیسے جیسے میں نے اس پراسرار شخصیت کو جاننا شروع کیا جو میری بچی تھی،
04:20
my fixed, tight story of tragedy loosened.
74
260204
4153
المیے کے بارے میں میرا پختہ اور مستحکم نظریہ بدلنے لگا۔
04:24
It turned out my girl loved reggae,
75
264381
2369
پتہ چلا کہ میری بیٹی کو ریگے موسیقی بہت پسند تھی،
04:26
and she would smirk when my husband would bounce her tiny body up and down
76
266774
3912
اور وہ مسکراتی تھی جب میرے شوہر اس کے ننھے بدن کو اوپر نیچے اچھالتے تھے
04:30
to the rhythm.
77
270710
1180
موسیقی کی لے کے ساتھ.
04:31
Her onyx eyes eventually turned the most stunning Lake Tahoe blue,
78
271914
4686
اس کی رنگا رنگ آنکھیں انتہائی شاندار ٹاہو جھیل جیسی نیلے رنگ کی ہو گئیں،
04:36
and she loved using them to gaze intently into other people's eyes.
79
276624
4366
اور اسے دوسرے لوگوں کی آنکھوں میں دیکھنا پسند تھا۔
04:41
At five months old, she could not hold her head up like other babies,
80
281376
3807
پانچ ماہ کی عمر میں وہ دوسرے بچوں کی طرح اپنا سر نہیں اٹھا سکتی تھی،
04:45
but she could hold this deep, intent eye contact.
81
285207
2987
لیکن وہ دیر تک آنکھوں میں آنکھیں ڈالے رکھ سکتی تھی۔
04:48
One friend said, "She's the most aware baby I've ever seen."
82
288568
4308
ایک دوست نے کہا "میں نےجنتے بچے دیکھے ہیں یہ ان میں سب سے زیدہ ہوشیار بچی ہے۔"
04:53
But where I saw the gift of her calm, attentive presence,
83
293513
3965
لیکن جہاں میں اپنی بیٹی میں ایک پرسکون اور چوکنی شخصیت دیکھ رہی تھی،
04:57
an occupational therapist who came over to our house to work with Fiona
84
297502
4353
وہیں ایک پیشہ ور معالج جو فیونا کے لیے ہمارے گھر آتی تھی
05:01
saw a child who was neurologically dull.
85
301879
2762
اس کے لیے فیونا ایک اعصابی طور پر سست بچی تھی۔
05:04
This therapist was especially disappointed
86
304665
3276
یہ معالج خصوصی طور پر اس بات سے مایوس تھی
05:07
that Fiona wasn't rolling over yet,
87
307965
2380
کہ فیونا ابھی تک کروٹ نہیں بدل سکتی،
05:10
and so she told me we needed to wake her neurology up.
88
310369
3259
اور اس نے مجھے کہا کہ ہمیں اس کے اعصاب کو جگانا ہو گا۔
05:13
One day she leaned over my daughter's body,
89
313652
2919
ایک دن وہ میری بیٹی کے جسم پر جھکی،
05:16
took her tiny shoulders,
90
316595
1494
اس کے ننھے کندھوں کو تھاما،
05:18
jostled her and said, "Wake up! Wake up!"
91
318113
2864
اور انہیں جھٹکتے ہوئے بولی "جاگو!، جاگو!"
05:21
We had a few therapists visit our house that first year,
92
321738
3101
پہلے سال میں کئی معالجین ہمارے گھر معائنے کے لیے آئے،
05:24
and they usually focused on what they thought was bad about my kid.
93
324863
3726
اور عموماً ان کی توجہ اس بات پر ہوتی تھی کہ میری بیٹی میں کیا خامیاں ہیں۔
05:28
I was really happy when Fiona started using her right hand
94
328613
2930
میں بہت خوش تھی جب فیونا نے اپنا دایاں ہاتھ استعمال کرنا شروع کیا
05:31
to bully a dangling stuffed sheep,
95
331567
2729
اور جھولے پر لٹکتی ایک کھلونا بھیڑ کے ساتھ لڑنے لگی،
05:34
but the therapist was fixated on my child's left hand.
96
334320
3683
لیکن معالج کی تمام تر توجہ اس کے بائیں ہاتھ پر تھی۔
05:38
Fiona had a tendency not to use this hand very often,
97
338027
3092
فیونا اس ہاتھ کا زیادہ استعمال نہیں کرتی تھی،
05:41
and she would cross the fingers on that hand.
98
341143
2868
اور اس ہاتھ کی انگلیاں موڑے رکھتی تھی۔
05:44
So the therapist said we should devise a splint,
99
344035
2900
اس لیے معالج نے تجویز کیا کہ انگلیوں پر پلاسٹر لگا دیا جائے،
05:46
which would rob my kid of the ability to actually use those fingers,
100
346959
4145
جس سے بچی انگلیاں استعمال کرنے کے قابل نہیں رہے گی،
05:51
but it would at least force them into some position that looked normal.
101
351128
3587
لیکن اس سے کم از کم انگلیوں کی ساخت فطری لگے گی۔
05:55
In that first year, I was starting to realize a few things.
102
355516
2960
اس پہلے سال میں، مجھے کچھ چیزیں سمجھ آنے لگیں۔
05:58
One: ancient parables aside, my kid had some bad therapists.
103
358500
3918
پہلی یہ کہ قدیم حکایت ایک طرف، میری بیٹی کے معالج برے تھے۔
06:02
(Laughter)
104
362442
1049
(قہقہے)
06:03
Two: I had a choice.
105
363515
1632
دوسری: میرے پاس انتخاب کا حق تھا۔
06:05
Like a person offered to swallow a red pill or a blue pill,
106
365171
4094
جیسے کسی شخص کو لال یا نیلی گولی نگلنے کا حق دیا جاتا ہے،
06:09
I could choose to see my daughter's differences as bad;
107
369289
3609
میں چایتی تو اپنی بیٹی کی انفرادیت کو برائی کے طور پر دیکھ سکتی تھی؛
06:12
I could strive toward the goal that her therapists called,
108
372922
3328
میں اس مقصد کی طرف بڑھ سکتی تھی جسے معالج کہتے تھے کہ،
06:16
"You'd never know."
109
376274
1186
"آپ کبھی نہیں جان سکتیں۔"
06:17
They loved to pat themselves on the back when they could say about a kid,
110
377484
3470
وہ خود کو شاباش دیتے تھے جب وہ کسی بچے کے بارے میں یہ کہہ سکتے تھے کہ،
06:20
"You'd never know he was 'delayed' or 'autistic' or 'different.'"
111
380978
4602
"آپ نہیں جان سکتیں کہ بچے کی نشو و نما رکی ہے یا وہ آٹسٹک یا منفرد ہے۔"
06:25
I could believe that the good path was the path that erased
112
385604
3831
میں یقین کر سکتی ہوں کہ صحیح راستہ وہی ہے جو مٹاتا یے
06:29
as many differences as possible.
113
389459
2189
زیادہ سے زیادہ فرق کو۔
06:32
Of course, this would have been a disastrous pursuit,
114
392610
2808
بلاشبہ یہ ایک تباہ کن جستجو ہوتی،
06:35
because at the cellular level, my daughter had rare blueprints.
115
395442
4227
کیونکہ میری بیٹی کے خلیے غیر معمولی طرز پر بنے تھے۔
06:39
She wasn't designed to be like other people.
116
399693
2535
اسے دوسرے لوگوں کی طرح تخلیق نہیں کیا گیا تھا۔
06:42
She would lead a rare life.
117
402252
1716
وہ ایک مختلف زندگی گزارے گی۔
06:44
So, I had another choice: I could drop my story
118
404465
3887
میرے پاس ایک اور انتخاب تھا: میں اپنی یہ کہانی چھوڑ دیتی
06:48
that neurological differences and developmental delays and disabilities
119
408376
5282
کہ اعصابی تبدیلیاں اور نشو و نما میں تاخیر و معذوری
06:53
were bad,
120
413682
1159
بری ہے،
06:54
which means I could also drop my story that a more able-bodied life was better.
121
414865
5896
یعنی میں اپنی یہ کہانی بھی چھوڑ سکتی ہوں کہ ایک صحت مند جسم والی زندگی بہتر ہے۔
07:00
I could release my cultural biases about what made a life good or bad
122
420785
4903
میں اپنے ثقافتی تعصب کو بھی چھوڑ سکتی ہوں کہ کیا چیز زندگی کو اچھا یا برا بناتی ہے
07:05
and simply watch my daughter's life as it unfolded
123
425712
3584
اور بس دیکھوں کہ میری بیٹی کی زندگی کیا رخ لیتی ہے
07:09
with openness and curiosity.
124
429320
2512
کھلے دل سے اور تجسس کے ساتھ۔
07:12
One afternoon she was lying on her back,
125
432593
2055
ایک سہ پہر وہ کمر کے بل لیٹی ہوئی تھی،
07:14
and she arched her back on the carpet
126
434672
3140
اور اس نے قالین پر اپنی کمر کو موڑتے ہوئے محراب بنائی
07:17
stuck her tongue out of the side of her mouth
127
437836
2952
اپنی زبان منہ کے ایک کنارے سے باہر نکالی
07:20
and managed to torque her body onto her belly.
128
440812
3517
اور کسی طرح اپنے جسم کو اپنے پیٹ کے گرد مروڑنے میں کامیاب ہو گئی۔
07:24
Then she tipped over and rolled back onto her back,
129
444866
2687
پھر وہ دوبارہ الٹی اور اپنی کمر کے بل واپس لیٹ گئی،
07:27
and once there, she managed to do it all over again,
130
447577
3125
ایک دفعہ یہ کرنے کے بعد اس نے یہ سب دوبارہ دہرایا،
07:30
rolling and wiggling her 12-pound self under a coffee table.
131
450726
3864
اپنے 12 پاونڈ کے جسم کو کافی ٹیبل کے نیچے گھماتی اور بل کھاتی رہی۔
07:34
At first, I thought she'd gotten stuck there,
132
454614
2748
پہلے مجھے لگا کہ شاید وہ نیچے پھنس گئی ہے،
07:37
but then I saw her reaching for something that her eye had been on all along:
133
457386
5113
لیکن میں نے دیکھا وہ کچھ پکڑنا چاہ رہی ہے جس سے اس کی آنکھ ایک بار بھی نہیں ہٹی تھی:
07:42
a black electric cord.
134
462523
1646
ایک سیاہ بجلی کی تار۔
07:44
She was a year old.
135
464626
1948
وہ ایک سال کی تھی،
07:46
Other babies her age were for sure pulling up to stand and toddling around,
136
466598
5133
اس کی عمر کے دوسرے بچے یقیناً کھڑے ہونے اور چلنے کی کوشش کرتے ہیں،
07:51
some of them.
137
471755
1300
ان میں سے کچھ۔
07:53
To some, my kid's situation looked bad:
138
473897
3511
کچھ لوگوں کے لیے میرے بچے کی صرتحال بہت خراب تھی:
07:57
a one-year-old who could only roll.
139
477432
1897
ایک سال کی بچی جو صرف بل کھا سکتی ہے۔
07:59
But screw that.
140
479353
1170
لیکن کسے پرواہ ہے۔
08:00
My kid was enjoying the new, limber freedom of mobility.
141
480547
4700
میری بیٹی اس نئی لچکدار حرکت کی آزادی سے لطف اندوز ہو رہی تھی۔
08:05
I rejoiced.
142
485271
1150
اور میں مسرور تھی۔
08:07
Then again, what I watched that afternoon was a baby yanking on an electric cord,
143
487326
4575
اور پھر اس سہ پہر میں نے اپنے بچے کو وہ بجلی کی تار اکھاڑتے دیکھا،
08:11
so you know,
144
491925
1190
اسی لیے،
08:13
good or bad, hard to say.
145
493139
1566
اچھا یا برا، کہنا مشکل ہے۔
08:14
(Laughter)
146
494729
1150
(قہقہے)
08:16
I started seeing that when I released my grip
147
496967
3110
میں نے محسوس کیا کہ جب میں اس نظریے پہ اپنا یقین کم کرتی ہوں
08:20
about what made a life good or bad,
148
500101
2343
کہ کیا چیز زندگی کو اچھا یا برا بناتی ہے،
08:22
I could watch my daughter's life unfold and see what it was.
149
502468
3905
تو میں اپنی بیٹی کی زندگی کو نئے موڑ لیتے دیکھ سکتی ہوں۔
08:27
It was beautiful,
150
507151
1404
یہ خوبصورت تھی،
08:28
it was complicated,
151
508579
1536
پیچیدہ تھی،
خوشیوں بھری، مشکل --
08:31
joyful, hard --
152
511176
2099
08:33
in other words: just another expression of the human experience.
153
513299
5729
دوسرے لفظوں میں: وہ صرف انسانی تجربے کا ایک اور اظہار تھی۔
08:40
Eventually, my family and I moved to a new state in America,
154
520490
3197
آخر کار، میں اور میرا خاندان امریکہ کی ایک اور ریاست میں چلے گئے،
08:43
and we got lucky with a brand-new batch of therapists.
155
523711
3893
اور ہماری خوش قسمتی تھی کہ ہمیں نئے معالج مل گئے۔
08:47
They didn't focus on all that was wrong with my kid.
156
527628
3438
ان کی توجہ صرف اس بات پر نہیں تھی کہ میرے بچے کے کیا مسائل ہیں۔
08:51
They didn't see her differences as problems to fix.
157
531090
3025
انہوں نے اس کی انفرادیت کو حل طلب مسائل کی طرح نہیں لیا۔
08:54
They acknowledged her limitations,
158
534139
2499
انہوں نے نہ صرف اس کی حُدود کو مانا،
08:56
but they also saw her strengths,
159
536662
2659
بلکہ اس کی صلاحیتیوں کو بھی مانا،
08:59
and they celebrated her for who she was.
160
539345
2831
اور وہ جیسی تھی اس کو ویسے لے کر خوش تھے۔
09:02
Their goal wasn't to make Fiona as normal as possible;
161
542931
3508
ان کا مقصد فیونا کو جتنا ہو سکے اتنا عام بچوں جیسا بنانا نہیں تھا؛
09:06
their goal was simply to help her be as independent as possible
162
546463
3555
ان کا مقصد اسے ممکن حد تک خود مختار بنانا تھا
09:10
so that she could fulfill her potential, however that looked for her.
163
550042
4313
تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کر سکے، وہ اس کے لیے جیسا بھی ہو۔
09:14
But the culture at large does not take this open attitude about disabilities.
164
554883
5628
لیکن ہمارا معاشرہ مجموعی طور پر معذوری کے بارے میں اتنا روشن خیال نہیں۔
09:20
We call congenital differences "birth defects,"
165
560535
3468
ہم پیدائشی انفرادیت کو " پیدائشی نقائص" کہتے ہیں،
09:24
as though human beings were objects on a factory line.
166
564027
3478
جیسے کہ انسان کسی کارخانے میں بننے والی کوئی چیز ہو۔
09:27
We might offer pitying expressions
167
567878
2303
ہم ترحم بھری نگاہوں سے دیکھتے ہیں
09:30
when we learn that a colleague had a baby with Down syndrome.
168
570205
3298
جب ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ کسی ساتھی کے بچے کو ڈاون سنڈروم ہے۔
09:33
We hail a blockbuster film about a suicidal wheelchair user,
169
573527
4008
ہم کسی جسمانی معذور کی خود کشی کی کوشش پر ایک دھماکے دار فلم بنا لیتے ہیں،
09:37
despite the fact that actual wheelchair users tell us
170
577559
3395
چاہے حقیقت میں جسمانی طور پر معذور افراد ہمیں یہ بتاتے ہوں کہ
09:40
that stereotype is unfair and damaging.
171
580978
3245
یہ دقیانوسی بات، بے جا اور ضرر رساں ہے۔
09:44
And sometimes our medical institutions decide what lives are not worth living.
172
584247
5115
اور بعض اوقات ہمارے طبی ادارے یہ فیصلہ کرتے ہیں کہ کون زندہ رہنے کے قابل نہیں۔
09:49
Such is the case with Amelia Rivera,
173
589386
2433
ایسا ہی ایک کیس ایملیا ریورہ کا ہے،
09:51
a girl with my daughter's same syndrome.
174
591843
2209
اس بچی کو بھی وہی بیماری تھی جو میری بیٹی کو تھی۔
09:54
In 2012, a famous American children's hospital
175
594076
3922
2012 میں بچوں کے ایک مشہور امریکی ہسپتال نے
09:58
initially denied Amelia the right to a lifesaving kidney transplant
176
598022
4600
ابتدا میں ایملیا کا گردہ تبدیل کرنے سے انکار کر دیا
10:02
because, according to their form,
177
602646
1964
کیونکہ ان کے مطابق،
10:04
as it said, she was "mentally retarded."
178
604634
2869
وہ "دماغی معذور" تھی۔
10:07
This is the way that the story of disabilities as bad manifests
179
607527
3842
اس طرح معذوری کے بارے میں برا نظریہ پنپتا ہے
10:11
in a culture.
180
611393
1426
کسی معاشرے میں.
10:12
But there's a surprisingly insidious counterstory --
181
612843
3816
لیکن ایک حیرت انگیز اور فریبی کہانی بھی موجود ہے --
10:16
the story, especially, that people with intellectual disabilities are good
182
616683
4647
کہانی کہ دماغی بیماری کے ساتھ پیدا ہونے والے لوگ اچھے ہیں
10:21
because they are here to teach us something magical,
183
621354
3267
کیونکہ وہ اس دنیا میں ہمیں کچھ جادوئی سکھانے آئے ہیں،
10:24
or they are inherently angelic and always sweet.
184
624645
4308
یا یہ کہ وہ فطرتاً فرشتہ صفت اور شیریں ہوتے ہیں۔
10:28
You have heard this ableist trope before:
185
628977
3375
آپ نے یہ معذوری کے مطلق استعارہ تو سن رکھا ہو گا:
10:32
the boy with Down syndrome who's one of God's special children,
186
632376
3876
وہ ڈاون سنڈروم کا شکار لڑکا جو خدا کا خا ص بچہ تھا،
10:36
or the girl with the walker and the communication device
187
636276
3829
یا وہ لڑکی جس کے پاس واکر اور رابطے کا آلہ تھا
10:40
who is a precious little angel.
188
640129
1740
جو ایک ننھی سی انمول فرشتہ تھی۔
10:42
This story rears its head in my daughter's life
189
642422
2307
یہ کہانی میری بیٹی کی زندگی کا پیچھا کرتی ہے
10:44
around Christmastime,
190
644753
1245
کرسمس کے دنوں میں،
10:46
when certain people get positively giddy
191
646022
2384
جب کچھ لوگ بہت بے قرار ہوتے ہیں
10:48
at the thought of seeing her in angel's wings and a halo
192
648430
3206
میری بیٹی کو فرشتوں کے پروں اور تاج میں دیکھنے کے لیے
10:51
at the pageant.
193
651660
1428
نمائش کی تقریب میں۔
10:53
The insinuation is that these people don't experience the sticky complexities
194
653112
5456
مسئلہ یہ ہے کہ یہ لوگ ان بے ڈھب پیچیدگیوں سے نہیں گزرتے
10:58
of being human.
195
658592
1460
جو انسان ہونے میں درپیش ہیں۔
11:00
And although at times, especially as a baby,
196
660457
2477
اور اگرچہ بعض اوقات، خصوصاً ایک بچی کے طور پر،
11:02
my daughter has, in fact, looked angelic,
197
662958
3189
میری بیٹی فرشتوں کی مانند نظر آتی تھی،
11:06
she has grown into the type of kid
198
666171
2334
وہ ایسے بچے کی طرح بن گئی ہے
11:08
who does the rascally things that any other kid does,
199
668529
3285
جو وہ تمام فضول حرکات کرتی ہے جو کوئی بھی دوسرا بچہ کرتا ہے،
11:11
such as when she, at age four, shoved her two-year-old sister.
200
671838
4982
جیسا کہ جب وہ چار سال کی تھی تو اس نے اپنی دو سالہ بہن کو دھکا دے دیا۔
11:17
My girl deserves the right to annoy the hell out of you,
201
677643
3251
میری بیٹی کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ آپ کی ناک میں دم کر دے،
11:20
like any other kid.
202
680918
1359
بالکل باقی بچوں کی طرح۔
11:23
When we label a person tragic or angelic,
203
683532
3533
جب ہم کسی شخص کو قابل رحم یا فرشتہ صفت قرار دے دیتے ہیں،
11:27
bad or good,
204
687089
2090
یا اچھا یا برا،
11:29
we rob them of their humanity,
205
689203
1930
ہم ان سے ان کی انسانیت چھین لیتے ہیں،
11:31
along with not only the messiness and complexity that that title brings,
206
691750
4271
اور اس کے ساتھ نہ صرف بے ترتیبی اور پیچیدگی جو اس لقب کے ساتھ آتی ہے،
11:36
but the rights and dignities as well.
207
696045
2579
بلکہ حقوق اور عزت بھی چھین لیتے ہیں۔
میری بیٹی اس لیے پیدا نہیں ہوئی کہ وہ مجھے کچھ سکھائے
11:40
My girl does not exist to teach me things
208
700228
2562
11:42
or any of us things,
209
702814
1417
یا کسی کو بھی کچھ سکھائے،
11:44
but she has indeed taught me:
210
704255
2162
لیکن اس نے بلا شبہ مجھے سکھایا ہے:
11:46
number one, how many mozzarella cheese sticks
211
706441
2982
پہلا یہ کہ موزریلا پنیر کے کتنے ٹکڑے
11:49
a 22-pound human being can consume in one day --
212
709447
3468
ایک 22 پاؤنڈ کا انسان ایک دن میں کھا سکتا ہے --
11:52
which is five, for the record;
213
712939
2549
جو کہ پانچ ہیں، سب کی اطلاع کے لیے؛
11:55
and two, the gift of questioning my culture's beliefs
214
715512
5191
اور دوسرا، اپنے ثقافتی عقائد پر سوال اٹھانے کا تحفہ
12:00
about what makes a life good
215
720727
2219
کہ کیا چیز زندگی کو بہتر بناتی ہے
12:02
and what makes life bad.
216
722970
1617
اور کیا برا بناتی ہے۔
12:04
If you had told me six years ago
217
724990
2976
اگر چھ سال پہلے مجھے یہ بتایا جاتا
12:07
that my daughter would sometimes use and iPad app to communicate,
218
727990
3625
کہ میری بیٹی بات کرنے کے لیے آئی پیڈ کی ایپ استعمال کرے گی،
12:11
I might have thought that was sad.
219
731639
2270
تو شاید میں سوچتی کہ یہ کتنا افسوسناک ہے۔
12:14
But now I recall the first day I handed Fiona her iPad,
220
734644
3596
لیکن آج جب وہ پہلا دن یاد کروں جب میں نے فیونا کو اس کا آئی پیڈ پکڑایا تھا،
12:18
loaded with a thousand words,
221
738264
2717
ہزاروں الفاظ سے بھرا ہوا،
12:21
each represented by a tiny little icon or little square on her iPad app.
222
741005
5138
اس کے آئی پیڈ ایپ پر ہر لفظ کو ایک چھوٹا نشان یا چوکور نشان ظاہر کرتا ہے۔
12:26
And I recall how bold and hopeful it felt,
223
746167
3138
اور مجھے یاد ہے کہ یہ سب کتنا با حوصلہ اور امید افزا حسوس ہوا تھا،
12:29
even as some of her therapists said that my expectations were way too high,
224
749329
5134
حتیٰ کہ اس کے کچھ معالجین نے بھی کہا کہ میری توقعات بہت زیادہ ہیں،
12:34
that she would never be able to hit those tiny targets.
225
754487
3336
اور یہ کہ وہ کبھی ان چھوٹے اہداف کو نہیں چھو سکے گی۔
12:38
And I recall watching in awe as she gradually learned
226
758276
4193
اور مجھے یاد ہے اپنی حیرت جب اس نے آہستہ آہستہ سیکھا
12:42
to flex her little thumb
227
762493
2169
اپنے ننھے انگوٹھے کو موڑنا
12:44
and hit the buttons to say words she loved,
228
764686
3052
اور بھر ان بٹنوں کو دبانا جو وہ الفاظ کہہ سکیں جو اسے پسند تھے،
12:47
like "reggae" and "cheese"
229
767762
2999
مثلاً "ریگے" اور " پنیر"
12:50
and a hundred other words she loved that her mouth couldn't yet say.
230
770785
3515
اور وہ سینکڑوں پسندیدہ الفاظ جنہیں ابھی وہ زبان سے ادا نہیں کر سکتی۔
12:55
And then we had to teach her less-fun words, prepositions --
231
775216
2897
اور پھر ہم نے وہ پھیکے الفاظ بھی سکھائے، حروف جار وغیرہ --
12:58
words like "of" and "on" and "in."
232
778137
2885
جیسے ""کے" اور"پر" اور "میں."
13:01
And we worked on this for a few weeks.
233
781046
2270
اور ہم نے اس پر چند ہفتے کام کیا۔
13:03
And then I recall sitting at a dining room table
234
783340
3400
اور پھر مجھے یاد آتا ہے کھانے کی میز پر بیٹھنا
13:06
with many relatives,
235
786764
1981
بہت سے رشتہ داروں کے ساتھ،
13:08
and, apropos of absolutely nothing,
236
788769
3110
اور بنا کسی وجہ یا موقع کے،
13:11
Fiona used her iPad app to say,
237
791903
3425
فیونا کا اپنے آئی پیڈ ایپ کو یہ کہنے کے لیے استعمال کرنا،
13:15
"poop in toilet."
238
795352
2818
"ٹٹی باتھ روم میں"۔
13:18
(Laughter)
239
798194
1234
(قہقہے)
اچھا یا برا، کہنا مشکل ہے۔
13:20
Good or bad, hard to say.
240
800168
1856
13:22
(Laughter)
241
802048
1150
(قہقہے)
13:23
My kid is human, that's all.
242
803584
2377
میری بیٹی ایک انسان ہے، یہی حقیقت ہے۔
13:25
And that is a lot.
243
805985
1574
اور یہ کافی ہے۔
شکریہ۔
13:28
Thank you.
244
808268
1277
13:29
(Applause)
245
809569
3832
( تالیاں)
اس ویب سائٹ کے بارے میں

یہ سائٹ آپ کو یوٹیوب ویڈیوز سے متعارف کرائے گی جو انگریزی سیکھنے کے لیے مفید ہیں۔ آپ دیکھیں گے کہ انگریزی اسباق دنیا بھر کے اعلیٰ ترین اساتذہ کے ذریعہ پڑھائے جاتے ہیں۔ وہاں سے ویڈیو چلانے کے لیے ہر ویڈیو پیج پر دکھائے گئے انگریزی سب ٹائٹلز پر ڈبل کلک کریں۔ سب ٹائٹلز ویڈیو پلے بیک کے ساتھ مطابقت پذیر ہوتے ہیں۔ اگر آپ کے کوئی تبصرے یا درخواستیں ہیں، تو براہ کرم اس رابطہ فارم کا استعمال کرتے ہوئے ہم سے رابطہ کریں۔

https://forms.gle/WvT1wiN1qDtmnspy7